شہبازشریف کے پنڈال کے باہر متاثرےن کے گو نواز گو کے نعرے

شہبازشریف کے پنڈال کے باہر متاثرےن کے گو نواز گو کے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی قصبہ روڈو سلطان (جھنگ) آمد کے موقع پر پنڈال سے باہر گیٹ پر تقریبآٓدو سو سیلاب متاثرین نے احتجاج کیا بعض افراد نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے ان متاثرین کا تعلق تحصیل کے مختلف دیہاتوں موضع روڈو سلطان، اچگل امام، لشاری وساوااور رشید پور وغیرہ سے تھا ان متاثرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کو آفت زدہ قرار دے رکھا ہے اور یہاں ہر خاندان کے سربراہ کو 25ہزار روپے کی مالی امداد کی پہلی قسط دینے کا وعدہ کیا جس کے تصدیقی ایس ایم ایس انہیںپی ڈی ایم اے کی جانب سے موصول بھی ہو چکے ہیں مگر اب پہلی قسط بھی صرف ان متاثرین کو دی جا رہی ہے جن کے مکانات گھر وغیرہ سیلاب میں مکمل گرگئے ہیں متاثرین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے مکانات بچ گئے ہیں وہ بھی رہائشگاہ کے قابل نہ ہیں مزید یہ کہ ان کا کاروبار روزگار ختم ہو چکا ہے حکومت نے انکی بحالی کے مقصد کے تحت 25ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ دوسری قسط صرف ان متاثرین کو دی جائے گی جن کے گھروں اور فصلوں کا نقصان ہوا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -