نواز شریف ،عمران اور قادری مل بیٹھ کر مذاکرات کر لیں تو بحران ختم ہو سکتا ہے ‘گورنر سرور

نواز شریف ،عمران اور قادری مل بیٹھ کر مذاکرات کر لیں تو بحران ختم ہو سکتا ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سیاسی بحران کے حل کیلئے تجاویز دے دیں ۔ گورنر سرور نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری مل بیٹھ کر مذاکرات کر لیں تو بحران ختم ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے ملک قطعی طور پر ایسے حالات کا متقاضی نہیں ہو سکتا ، فریقین کو بالآخر مل بیٹھنا ہو گا ۔
گورنر سرور

مزید :

صفحہ اول -