سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نا اہلی کے لیے دائر ریفرنس مستر د کر دیا

سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نا اہلی کے لیے دائر ریفرنس مستر د کر دیا

    اسلام آباد(اے این این) سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے دائر ریفرنس مسترد کر دیا،ایاز صادق نے کہا ہے کہ نواز شریف پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،آئین پاکستان انھیں تحفظ دیتا ہے،پارلیمنٹ کی کارروائی کو کہیں چیلنج نہیں کیا جا سکتا،آرٹیکل63کے تحت وزیر اعظم کی اہلیت پر کوئی سوال نہیں اٹھتا ،نہ ان کی بات پر ریفرنس بنتا ہے جبکہ درخواست گزار اظہر صدیق نے سپیکر کی رولنگ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے25 ستمبر کو سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس بھیجاگیا تھا جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایوان کے اندر غلط بیانی کی اور سیاسی بحران کو حل کرنے کے حوالے سے انہوںنے آرمی چیف کو کردارادا کرنے کی ذمہ داری نہیں سونپی تھی کہ وہ ثالثی کا کردارادا کریں تاہم آئی ایس پی آر نے بعد میں وضاحت کردی کہ وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف کو سہولت کار کی ذمہ داری دی گئی تھی جس سے واضح ہوگیا کہ وزیراعظم نے ایوان کے اندر جھوٹ بولا ہے جس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔سپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس کی سماعت کی اور الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ایاز صادق نے رولنگ دی ہے کہ رلیمنٹ کی کارروائی کو کہیں چیلنج نہیں کیاجاسکتا،۔وزیراعظم کی جانب سے ایوان کی گئی بات پر ریفرنس نہیں بنتا۔وزیر اعظم کو آئین تحفظ دیتا ہے۔سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہے کہاگرریفرنس اسپیکرقومی اسمبلی کے پاس آئے تواسے مسترد کرنیکا اختیارہے۔سپیکر نے اپنی رولنگ میں مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ آرٹیکل 63(2) کے تحت وزیر اعظم کی اہلیت پر کوئی سوال نہیں اٹھتا۔رولنگ کے مطابق آرٹیکل 66 کی زیلی شق 1 کے تحت وزیر اعظم کو اس کیس میں استثنی حاصل ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی اہلیت سے متعلق بھیجا گیا نوٹس بے بنیاد اور حقائق سے منافی قرار دیا ہے۔دوسری جانب اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ریفرنس پر اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے تحقیق کے بغیر ہی نواز شریف کی نااہلی کے ریفرنس کو مسترد کیا۔ وزیر اعظم نے اسمبلی فلور پرجھوٹ بولا اس لئے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔

 ریفرنس مسترد

مزید : صفحہ اول