نریندر مودی نے جھاڑو لگا کر بھارت میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا

نریندر مودی نے جھاڑو لگا کر بھارت میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا

دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں جھاڑو لگا کر ملک میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کجریوال نے بھی اس مہم کا حصہ بنے۔ بھارت میں مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کی شروعات وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے علاقے والمیکی نگر پہنچ کر جھاڑو لگا کر کی اورخود کوڑا بھی اٹھایا۔ ادھر عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کجریوال نے صفائی مہم کا حصہ بنتے ہوئے خاکروبوں کے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...