پشاور ، بس سٹاپ پر مسافر کوچ میں خوفناک دھماکہ ،7افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

پشاور ، بس سٹاپ پر مسافر کوچ میں خوفناک دھماکہ ،7افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ...

  پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بازید خیل سٹاپ پر مسافر فلائنگ کوچ میں خوفناک دھماکہ کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ،دھماکہ سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ،واقعہ میں قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،پولیس اور امداد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاواقعہ کے مطابق جمعرات کے روز پشاور سے ہنگو جانیوالی فلائنگ کوچ میں کوہاٹ روڈ پر بازید خیل سٹاپ کے مقام پر سواریاں بٹھا رہے تھے کہ اس دوران اچانک زور دار دھماکہ ہوگیا ہر طرف سیاہ دھویں کے بادل چھاگئے دھماکہ کے نتیجے میں ایف سی اہلکار جمیل حسین ،صدف علی،امتیاز حسین اور فضل سمیت سات افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر تین افراد جو کہ بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوئے کی شناخت نہ ہوسکی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں اور مرنے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا زخمیوں میں سید سرفراز علی شاہ ،شاہد رحمان ،امجد علی اور اشتیاق سمیت دیگر زخمی شامل ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اس موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کے آئی جی شفقت ملک کا کہنہ ہے کے دھماکہ خیز مواد فلائنگ کوچ کی سیٹ کے نیچھے نصب کیا گیا تھا جس کا وزن 5کلو تھا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید : صفحہ اول