آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی خیبرپختونخواکی پارٹی قیادت کی ملاقات پارٹی انتخابات کے امور زیر بحث آئے

آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی خیبرپختونخواکی پارٹی قیادت کی ملاقات پارٹی ...

اسلام آباد، کراچی(پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کے لیڈروں نے بلاول ہاﺅس کراچی میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ممبر قومی اسمبلی فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور خیبرپختونخواہ میں پارٹی انتخابات کے امور زیر بحث آئے۔ سینیٹر روبینہ خالد، نگہت اورکزئی، رحیم داد خان، نجم الدین خان، ظاہر شاہ اور حنیف خان اس ملاقات میں موجود تھے۔

مزید : صفحہ اول