بیت اللہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ، عازمین حج میدان عرفات روانہ

بیت اللہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ، عازمین حج میدان عرفات روانہ
بیت اللہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ، عازمین حج میدان عرفات روانہ

  

جدہ ، ریاض (خصوصی رپورٹ) بیت اللہ میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی تقریب ہوئی ہے جبکہ لاکھوں عازمین حج فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد میدان عرفات کی طرف روانہ ہوگئے ہیں ۔

نیا غلاف کعبہ (کسوة الکعبہ ) 150کلوگرام سونا اور چاندی سے تیار کیاگیاہے جس پر 20ملین سعودی ریال لاگت آئی ۔ سوناچاندی کے علاوہ غلاف کعبہ کی تیاری میں 670کلوگرام خالص ریشم بھی استعمال کی گئی ہے اور غلاف کعبہ کی اونچائی 14میٹر، لمبائی 47میٹر ہے جبکہ 657مربع میٹر سائز کا غلاف 47حصوں پر مشتمل ہے جو دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیاجاتاہے ۔

یادرہے کہ غلاف کعبہ کو ہرسال حج کے دن تبدیل کیاجاتاہے،د وبار سال میں غسل دیاجاتاہے اور انیسویں و بیسویں صدی غلاف کعبہ مصرمیں تیار کیاجاتاتھا اوراِسے ظہوراسلام سے پہلے اور بعد میں بھی خاصی اہمیت حاصل ہے ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ فتح مکہ کی خوشی میں خانہ کعبہ پر سیاہ غلاف چڑھایاگیاتھا۔

دوسری طرف لاکھوں عازمین حج نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ سے میدان عرفات روانہ ہوگئے ہیں اورمنیٰ کی خیمہ بستی میں روح پرورمناظر دیکھے گئے اور فضاءلبیک الھُم لبیک کی صداﺅں سے فضاءگونج اُٹھی ۔ لاکھوں عازمین حج آج حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے ۔

مزید : قومی /Headlines