تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق

تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق
تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق

  

 اوچ شریف(مانیٹرنگ ڈیسک )اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے جب کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر اوچ شریف میں پل پھلکا کے قریب کراچی سے مانسہرہ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی، افسوسناک حادثہ میں 8 مسافر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ 3 خواتین اور 3 بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اوچ شریف اور ترنڈہ محمد پناہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور منتقل کردیاگیاہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر 1122، پٹرولنگ پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے بس کے مختلف حصوں کو کاٹ کر افراد کو باہر نکالا۔ بد قسمت بس کے مسافر عید منانے گھر جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں