سنیل نارائن کا باﺅلنگ ایکشن پھر رپورٹ ، چیمپئنز لیگ فائنل سے باہر ہوگئے

سنیل نارائن کا باﺅلنگ ایکشن پھر رپورٹ ، چیمپئنز لیگ فائنل سے باہر ہوگئے
سنیل نارائن کا باﺅلنگ ایکشن پھر رپورٹ ، چیمپئنز لیگ فائنل سے باہر ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن کو چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری مرتبہ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد باﺅلنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ چیمپئنز لیگ انتظامیہ کے مطابق امپائرز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ہوبارٹ ہریکینز کے درمیان سیمی فائنل کے دوران سنیل نارائن کے ایکشن کو رپورٹ کیا۔ امپائرز کا موقف ہے کہ باﺅلنگ کراتے وقت سنیل نارائن کا ہاتھ قابل قبول حد سے زیادہ خم لیتا ہے۔ چیمپئنز لیگ میں اس سے قبل بھی نارائن کے باﺅلنگ ایکشن کو رپورٹ کیا جاچکا ہے جس کے بعد انہیں چیمپئنز لیگ میں باﺅلنگ سے معطل کردیا گیا ہے۔ نارائن چیمپئنز لیگ کے فائنل میں کولکتہ کی جانب سے بطور باﺅلر میدان میں نہیں اترسکیں گے۔ چیمپئنز لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کلکتہ کی ٹیم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سنیل نارائن کے باﺅلنگ ایکشن کو چنئی کی بائیو میکانکس لیب سے ٹیسٹ کرایا جائے۔

مزید :

کھیل -