جیٹ طیاروں کی بمباری میں پندرہ دہشت گرد ہلاک

جیٹ طیاروں کی بمباری میں پندرہ دہشت گرد ہلاک
جیٹ طیاروں کی بمباری میں پندرہ دہشت گرد ہلاک

  

خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک )آپریشن ضرب عضب کے دوران خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود اور باڑہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری میں 15شدت پسند مارے گئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں اور آرمی ایوی ایشن کے کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ان علاقوں میں کی گئی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے تین خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے جون میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس میں اب تک 1200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے درجنوں ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں۔

مزید : دفاع وطن