فائرنگ ،کریکر حملوں میں ایک شخص جاں بحق ،5 زخمی

فائرنگ ،کریکر حملوں میں ایک شخص جاں بحق ،5 زخمی
فائرنگ ،کریکر حملوں میں ایک شخص جاں بحق ،5 زخمی

  


 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں فائرنگ اور کریکر حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن خواب بن کر رہ گیا ہے اور کچھ عرصے کی خاموشی کے بعد لیاری میں ایک مرتبہ پھر صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی۔ لیاری میں موٹر سائیکل سواروں نے کریکر سے ایک گھر پر حملہ کر دیا جس سے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں میں کلثوم، عذرا، صادق اور عبداللہ شامل ہیں، کریکر حملے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور دو گروپوں میں فائرنگ شروع ہو گئی اور فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب لیاری میں چاکیواڑہ ہوٹل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔علاوہ ازیں لیاری افشانی گلی میں فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی


loading...