کئی علاقوں میں بجلی غائب، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر شہریوں کااحتجاج

کئی علاقوں میں بجلی غائب، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر شہریوں کااحتجاج
 کئی علاقوں میں بجلی غائب، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر شہریوں کااحتجاج

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش کےخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، احتجاج کر نےوالے شہریوں نے سڑک پر ٹا ئر جلا ئے جس سے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی۔تفصیلات کے مطابق احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صبح 9 بجے سے لائٹ نہیں ہے اور کے الیکٹرک کو بار بار شکایت کے باوجود عملہ نہیں آیا ہے ، مظاہرین نے کے الیکٹرک کےخلاف نعرے بازی بھی کی،، شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل بندش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب بیشتر علاقوں ، جیکب لائن اور گارڈن سے ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ مظاہرین سے مذاکرات کئے جس کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کیا اور سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک بحال ہوگیا۔

مزید : کراچی


loading...