وزیر اعلی پنجاب کو نااہل قرار دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیر اعلی پنجاب کو نااہل قرار دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
وزیر اعلی پنجاب کو نااہل قرار دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو نااہل قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کی وکیل مصباح سرور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن وزیر اعلی کی غفلت کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے 14 افراد جاں بحق اور 95 زخمی ہوئے جبکہ انکوائری رپورٹ میں بھی وزیر اعلی اور پنجاب حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعلی آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے ہیں لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔