دہشتگردی کا خوف،دنیا کا سب سے مضبوط ترین بیریئر تیار کر لیا گیا

دہشتگردی کا خوف،دنیا کا سب سے مضبوط ترین بیریئر تیار کر لیا گیا
 دہشتگردی کا خوف،دنیا کا سب سے مضبوط ترین بیریئر تیار کر لیا گیا

  


 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا کے مختلف ممالک میں دہشت گردی سے محفوظ رہنے کے لیے آئے روزمختلف جدیدہتھیار اور مشینیں تیار کی جاتی ہیں، امریکہ نے بھی دہشت گردی سے بچنے کے لیے دنیا کا مضبوط ترین سیکیورٹی بیریئر تیار کرلیا ہے جو اہم عمارتوں کے قریب نصب کیا جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق مضبوط ترین دھات سے بنایہ سیکیورٹی بیریئر 50میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے 15ہزار پونڈ وزنی ٹرک کونہ صرف روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اسے توڑ کر ٹکڑوں میں تقسیم کردیتا ہے۔42انچ چوڑا دنیا کا مضبوط ترین یہ بیریئر بارود سے بھری گاڑیوں کو دہشت گردی سے روکنے کے لیے جلد اہم عمارتوں کے قریب نصب کردیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...