بازید خیل دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )بازید خیل دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے ۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25سے 27سال کی عمر کا دہشت گردکوہاٹ اڈا کے قریب گاڑی میں سوار ہوا تھا،دہشت گرد نے بازید خیل سٹاپ سے خواتین کے لیے سیٹیں بک کروائیں اور دہشت گردکے بازید خیل سٹاپ پر اترنے کے بعددھماکہ ہو گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی ڈرائیور اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں اور دہشت گرد کا خاکہ تیار کیا جارہا ہے۔