سانحہ ماڈل ٹاﺅن، انکوائری کمیشن رپورٹ خفیہ رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن انکوائری کمیشن کی رپورٹ خفیہ رکھنے کےخلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ حکومت کمیشن اس لیے بناتی ہے کہ معاملہ کو دبایا جائے جب سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تو اس وقت بھی سیاسی جماعتوں اور وکلاءنے تنقید کی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اپنا کام ذمہ داری سے کرتے ہوئے کاروائی مکمل کی لیکن حکومت نے رپورٹ منظر عام پر لا کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے اسے سرد خانے میں ڈال دیا ہے ۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ رپورٹ کو منظرعام پر لا کر کاروائی حکم دیا جائے۔ درخواست کی سماعت بنچ کے سربراہ جسٹس خالد محمود خان کے رخصت پر ہونے کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔