پی ٹی آئی کا لاڑکانہ جلسہ ،قائم علی شاہ نے لوگوں کی ایڈوانس تعداد بتادی
کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے لاڑکانہ جلسے میں لوگوں کی شرکت سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے ۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے کیلئے شاہ محمود قریشی تھرپارکر سے لوگ لے کر آئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے 21اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے کے بارے میں سوال پر انہوں نے سندھی زبان میں کہا کہ اس میں ڈیڑھ، دویا ساڑھے تین لوگ آئیں گے۔