لیبیا میں پاکستانی محصورین کے کیمپ پر حملہ، جمع پونچی چھین لی

لیبیا میں پاکستانی محصورین کے کیمپ پر حملہ، جمع پونچی چھین لی
لیبیا میں پاکستانی محصورین کے کیمپ پر حملہ، جمع پونچی چھین لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

طرابلس (ویب ڈیسک) لیبیا میں محصورپاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ، بن غازی میں قائم کیمپ پرمسلح افرادنے حملہ کرکے کئی پاکستانیوں کومارمارکر زخمی کر دیا گیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق بن غازی میں قائم کیمپ پرنامعلوم مسلح افرادنے اچانک حملہ کردیااوروہاں پرمقیم پاکستانی محصورین کو مار مارکر زخمی کردیاگیا جبکہ پاکستانیوں سے چالیس ہزارامریکی ڈالراوردس ہزارلیبیائی دیناربھی چھین لئے گئے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ اس حملے میں کئی پاکستانیوں کے بازوبھی ٹوٹ گئے۔ اس حوالے سے پاکستانی قونصل خانے سے بھی رابطہ کیاگیاہے تاہم متاثرین کوکوئی ریلیف نہیں مل سکا۔ بن غازی میں مقیم محصورین کاکہناہے کہ وہ بے تابی کے ساتھ پاکستان واپسی کاانتظارکررہے ہیں لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی پروازیں مہیا نہ کرنے کے باعث وہ یہاں رسوا ہورہے ہیں۔