رشتہ سے انکار، ملزم نے حملہ کرکے نوجوان کی ناک کاٹ دی

رشتہ سے انکار، ملزم نے حملہ کرکے نوجوان کی ناک کاٹ دی
رشتہ سے انکار، ملزم نے حملہ کرکے نوجوان کی ناک کاٹ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ویب ڈیسک) رشتہ سے انکار پر نوجوان نے چاقو سے حملہ کرکے دوسرے نوجوان کی ناک کاٹ دی۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ محسن رضا جو ایک سیلز مین ہے، کے ایک دوست بابر علی نے محسن رضا کے اہل خانہ سے محسن کی ہمشیرہ کا رشتہ مانگ مگر محسن رضا نے اپنی ہمشیرہ کا رشتہ یہ کہہ کر انکار کردیا کہ بابر آوارہ اور نشئی ہے۔ رشتے سے انکار پر چوک شربت والا میں رکشے سے اترتے ہوئے ملزم بابر نے طیش میں آکر چاقو سے حملہ کرکے محسن رضا کی ناک کاٹ دی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے اسے طبی امدا دکیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -