پنچایت نے بھائی کے جرم پر بہن ونی کردی

پنچایت نے بھائی کے جرم پر بہن ونی کردی
پنچایت نے بھائی کے جرم پر بہن ونی کردی

  

کلورکوٹ (ویب ڈیسک) کلورکورٹ کے نواحی علاقہ میں بھائی کے جرم میں سزا کے طور پر بہن کو ونی کردیا گیا۔کلورکوٹ کے نواحی علاقہ 30 ایم ایل کے رہائشی محمد علی اپنے گاﺅں کی رہائشی تہمینہ کو بھگا کر لے گیا، لڑکی کے بھائیوں نے پیچھا کرکے پکڑلیا اور 8 آر ایچ کے مقامی لوگوں نے اسے پناہ دے دی۔ تہمینہ کے بھائی سعیداور عمران محمد علی کے گھر سے اسلحے کے زور پر محمد علی کی بہن سلمیٰ کو اٹھا کرلے گئے اور 24 گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا، گاﺅں کے معززین پر مشتمل پنچایت نے فیصلہ کرتے ہوئے محمد علی کی بہن سلمیٰ کو ونی کرتے ہوئے تہمینہ کے بھائی سعید کے نکاح میں دے دیا۔

مزید : جرم و انصاف