بوکوحرام کے سربراہ کی ہلاکت کی خبر غلط نکلی
ابوجا (ویب ڈیسک) افریقی شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے رہنما ابوبکر شیخو نے نائیجیریا کی فوج کے اس دعوے کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک کارروائی کے دوران شیخو کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ یہ بات بوکوحرام کے رہنما نے ایک ویڈیو میں کہی ۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب اس کٹر اسلامی تنظیم نے اپنے زیر قبضہ نائجیریا کے کئی علاقوں میں خلافت نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔