سعودی عرب اور عرب امارات نے امریکہ سے اسلحے کا نیا معاہدہ کر لیا

سعودی عرب اور عرب امارات نے امریکہ سے اسلحے کا نیا معاہدہ کر لیا
سعودی عرب اور عرب امارات نے امریکہ سے اسلحے کا نیا معاہدہ کر لیا

  


واشنگٹن (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور امارات نے امریکہ سے اسلحہ کا نیا معاہدہ کر لیا ہے ۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن ننے دیرینہ عرب اتحادیوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو جدید میزائل سسٹم اور دفاعی سزوسامان فروخت کرنے کے ایک ابتدائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ معاہدے کے تحت امریکہ دونوں عرب ملکوں کو پیٹریاٹ ایئرڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا۔ یہ دفاعی نظام اب تک دنیا کا جدید ترین نظام ہونے کے ساتھ ساتھ دشمن کے جنگی طیاروں اور میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...