ہریتک روشن نے خواتین کو ہوش نہ کھونے کا مشورہ دیدیا

ہریتک روشن نے خواتین کو ہوش نہ کھونے کا مشورہ دیدیا
ہریتک روشن نے خواتین کو ہوش نہ کھونے کا مشورہ دیدیا

  


ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ سپر سٹار ریتک روشن نے خواتین پرستاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کی محبت میں ہوش نہ کھوئیں، وہ انہیں طویل المدتی خوشی نہیں دے سکتے۔غیر ملکی میڈیاکےساتھ خصوصی انٹرویو میں 40 سالہ سٹار نے اپنی فلم ‘بینگ بینگ’ کی ریلیز سے قبل خود کو ملنے والی توجہ پر پھولے نہ سمانے کے بجائے اس پر تشویش ظاہر کی ہے۔ہریتک روشن نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ وہ یہ سمجھنے میں پرستاروں کی مدد کر سکوں کہ ہیجان انہیں سکون نہیں دے گا،خواتین کو ایسے طریقے تلاش کرنا ہوں گے جن کے ذریعے وہ معاشی طور پر خودمختار بن سکیں اور اپنی زندگیوں میں کچھ کر سکیں ،وہ انہیں طویل المدتی خوشی نہیں دے سکتے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خوب صورت چہرے نہیں ہوا کرتے بلکہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو خود کو خوب صورتی سے پیش کرتے ہیں اور دنیا کو اچھی نظر سے دیکھتے ہیں، جب تک وہ ایسا کرتے رہیں گے اس وقت تک وہ ضمانت دیتے ہیں کہ وہ خوبصورت دکھائی دیتے رہیں گے۔ہریتک روشن کی نئی فلم”بینگ بینگ “ریلیز ہو گئی ہے جس میں ان کے ساتھ کترینہ کیف دکھائی دیں گی۔ یہ ہالی ووڈ سپر سٹار ٹام کروز کی فلم”نائٹ اینڈ ڈے “کا ری میک ہے۔ہریتک روشن کا کہنا ہے کہ میں نے یہ فلم ایک فضائی سفر کے دوران دیکھی تھی اور اسی وقت میں نے سوچا کہ اس کہانی پر ہندی میں ایک بہت اچھی فلم بنائی جا سکتی ہے۔

c

مزید : تفریح


loading...