عمران خان کا شادی کااعلان، جمائما خان نے بھی دھمکی دیدی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئے پاکستان میں شادی کرنے کا اعلان کیا جس پر کئی لڑکیوں نے ’خان‘ سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کردیاتاہم قاسم اور سلمان کے ’ابو‘ کا یہ اعلان جمائما خان کے دل پر چھریاں چلاگیا۔
نیوسٹیٹس مین میگزین میں لکھے گئے مضمون میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے لکھاکہ اگر عمران خان نے شادی کرلی تو وہ اپنا سرنیم تبدیل کرلیں گی اور جائما خان کی بجائے دوبارہ جمائما گولڈسمتھ لکھناشروع کردیں گی ۔
خاتون کاکہناتھاکہ عمران خان کے جلد شادی کرنے کے اعلان نے اُنہیں سوچنے پر مجبور کردیاکہ یہ صحیح وقت ہے کہ وہ بھی واپس ’گولڈ سمتھ‘ بن جائیں۔ انھوں نے لکھا کہ جتنا عرصہ گولڈ سمتھ رہی، اتنا عرصہ ہی خان رہی، زندگی میں آخری بار 21 سال کی عمر میں نام کے ساتھ گولڈ سمتھ لکھا تھااور تب سے لے کر آج تک اپنے نام کے ساتھ ’خان‘ ہی لگائے رکھا۔