جاوید ہاشمی کی نماز جنازہ میں آمد پر ”باغی داغی اور گو نواز گو“ کے نعرے

جاوید ہاشمی کی نماز جنازہ میں آمد پر ”باغی داغی اور گو نواز گو“ کے نعرے
جاوید ہاشمی کی نماز جنازہ میں آمد پر ”باغی داغی اور گو نواز گو“ کے نعرے

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچے تو طلبا نے ”باغی داغی اور گو نواز گو“ کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی ملتان میں نشتر ہسپتال کی مسجد میں نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچے تو طلباءنے ان کی گاڑی کو گھیر میں لے لیا اور باغی داغی اور گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔ طلباءکا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 ماہ سے اس مسجد میں متعدد نماز جنازہ ہو چکی ہیں لیکن جاوید ہاشمی نے ایک بھی نماز جنازہ جنازہ میں شرکت نہیں کی اور اب جب ضمنی انتخاب کا وقت ہے تو ووٹ حاصل کرنے کے لئے نماز جنازہ میں شرکت کر رہے ہیں۔

طلبا کا کہنا تھا کہ ہمارا دل صرف عمران خان کے ساتھ دھڑکتا ہے اور اب ملتان سے کسی فصلی بٹیرے کو ووٹ نہیں ملیں گے۔ جاوید ہاشمی نے طلباءسے یہ کہہ کر جان چھڑائی وہ مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شامل نہیں ہو رہے اور نہ ہی اس سلسلے میں (ن)لیگ کی قیادت سے کوئی رابطہ کیا ہے۔

مزید : قومی


loading...