قبائلی جرگے نے سیکیورٹی فورسز سے اختلافات کی تردید کردی

قبائلی جرگے نے سیکیورٹی فورسز سے اختلافات کی تردید کردی
قبائلی جرگے نے سیکیورٹی فورسز سے اختلافات کی تردید کردی

  


مہمند ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) قبائلی جرگے نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہرقسم کے اختلافات کی تردید کردی اور اعلان کیاکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں گے۔

غلانئی میں قبائلی عمائدین ، سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل حکام کا جرگہ ہواجس دوران ملک اور خصوصاً قبائلی علاقوں کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں جرگے نے مقامی لوگوں کو ہدایت کی کہ اپنا اسلحہ پولیٹیکل حکام کے پاس رجسٹرڈ کرائیں اور سیکیورٹی فورسز کے مکمل تعاون کریں ۔

مزید : قومی


loading...