پٹھان کی بیوی نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دےدیا

پٹھان کی بیوی نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دےدیا
پٹھان کی بیوی نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دےدیا

  

جہلم(ویب ڈیسک) پٹھان کی بیوی نے چھ بچوں کو جنم دے کر ریکارڈ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے رہائشی پٹھان کی بیوی نے جہلم کے نجی ہسپتال میں بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیا ہے، چھ بچوں میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق زچہ و بچہ تندرست ہیں، چھ بچوں کی پیدائش پر ہسپتال کے باہر خاندان کے لوگ ہوائی فائرنگ کرتے رہے اور مٹھائی بھی تقسیم کی ۔بیک وقت پیدا ہونے والے چھ بچوں کو دیکھنے کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔اس سے پہلے جلالپور جٹاں کے پٹھان نے تین شادیاں کرکے 26 بچوں کو جنم دینے کا بھی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

مزید : جہلم