طالبان کی معاونت کا الزام، بری ہونےوالے پاکستانی نے امریکی حکومت پر مقدمہ کر دیا

طالبان کی معاونت کا الزام، بری ہونےوالے پاکستانی نے امریکی حکومت پر مقدمہ کر ...
طالبان کی معاونت کا الزام، بری ہونےوالے پاکستانی نے امریکی حکومت پر مقدمہ کر دیا

  

میامی (ویب ڈیسک) امریکہ میں پاکستانی طالبان کی مالی معاونت کے الزام سے بری ہونیوالے سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی عرفان خان نے امریکی حکومت کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔تفصیلات کے مطابق 2011ءمیں عرفان خان کو اس کے والد حافظ شیر علی خان اور بڑے بھائی جوفلوریڈا کی مسجد میں امام تھے، سمیت پاکستانی طالبان کی 50 ہزار ڈالر معاونت کے الزام میں حراست میں لے کر مقدمہ چلایا گیا تھا۔ اس کیس میں عرفان خان 319 دن قید رہے تھے تاہم بعد ازاں عرفان خان اور اس کے بھائی کو عدم ثبوت کی بناءپر بری کردیا تھا جبکہ ان کے والد حافظ شیر علی خان کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جو ان دنوں شمالی کیرولینا کی جیل میں اپنی قید کے دن گزار رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی