نامعلوم افراد نے جوان لڑکی سے زیادتی کر ڈالی

نامعلوم افراد نے جوان لڑکی سے زیادتی کر ڈالی
نامعلوم افراد نے جوان لڑکی سے زیادتی کر ڈالی

  

لاہور (ویب ڈیسک) اقبال ٹاﺅن کے ایک گھر میں نامعلوم افراد 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشویشناک حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ،لڑکی کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق اڈا پلاٹ کی رہائشی بیس سالہ صغراں ایک محلے دار عورت کے ہمراہ نجف کالونی میں آئی تھی جہاں نامعلوم افراد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ صغراں کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : جرم و انصاف