داعش کیخلاف آپریشن میں امریکی میرین جہاز سے سمندر میں گرکر جاں بحق

داعش کیخلاف آپریشن میں امریکی میرین جہاز سے سمندر میں گرکر جاں بحق
داعش کیخلاف آپریشن میں امریکی میرین جہاز سے سمندر میں گرکر جاں بحق

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم جنگجوگروپ ISISکے خلاف آپریشن کے دوران ایک امریکی میرین جہاز سے گرکر جاں بحق ہوگیاجس کی تصدیق امریکی بحریہ نے بھی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق ممکنہ طور پر سمندر میں گر کر ہلاک ہونے والا امریکی میرین اور اس کے دوسرے ساتھی نے خود ایم وی 22 اوسپرسے اس وقت نکالنے کی کوشش کی تھی جب طیارے میں پرواز کے دوران ہی خرابی آ گئی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق داعش کے خلاف کارروائیوں میں شریک ایک میرین جہاز سے خود کو اجیکٹ کرتے ہوئے سمندر میں گر کر ہلاک ہو گیا جس کی لاش ریسکیو ٹیم نے سمندر سے نکال لی ہے۔

شروع میں اس طیارے کے تباہ ہو جانے کا شبہ ظاہر کیا تھاتاہم بعد ازاں طیارے کے پائلٹ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے طیارے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور طیارے محفوظ لینڈنگ میں کامیاب رہا۔

امریکی بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارے پر سوار امریکی میرین علاقے کی نگرانی پر مامور تھے تاکہ مشتبہ ٹھکانوں کا پتہ چلا سکیں۔ نگرانی کا یہ سلسلہ رات بھر کے بعد اگلے روز بھی جاری تھاتاہم ہلاک ہونے والے میرین کا نام اس کے اہل خانہ کی خاطر سامنے نہیں لایا جا رہا ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...