صوبائی حکومت کا فردوس مارکیٹ چوک پر انڈر پاس بنانےکا فیصلہ

صوبائی حکومت کا فردوس مارکیٹ چوک پر انڈر پاس بنانےکا فیصلہ
صوبائی حکومت کا فردوس مارکیٹ چوک پر انڈر پاس بنانےکا فیصلہ

  


 لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے فردوس مارکیٹ چوک پر انڈر پاس بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان کے مطابق ٹریفک مسائل کے خاتمے کے لئے منصوبہ ناگزیر ہے۔ ایوان وزیراعلیٰ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت فردوس مارکیٹ چوک گلبرگ میں ٹریفک جام رہنے کے مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ، ایس پی محمد اظہر، ایس پی ندا چٹھہ، ڈی ایس پی گلبرگ عارف محمود بٹ، سی ای ٹیپا سیف الرحمان اور سید توصیف شاہ سمیت دیگر حکام شریک تھے ۔ خواجہ احمد حسان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ فردوس مارکیٹ چیک پر ٹریفک کا رش بہت زیادہ ہوتا ہے جبکہ ایک طرف سے ٹریفک کو بھی بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیولری سے سنٹر پوائنٹ اور سنٹر پوائنٹ سے کیولری تک اشارے کو زیادہ وقت دیا جائے جبکہ یہاں پر انڈر پاس بھی بنایا جائے گا۔

مزید : رئیل سٹیٹ


loading...