سابق صدر زرداری اور سراج الحق میں ملاقات کا امکان

سابق صدر زرداری اور سراج الحق میں ملاقات کا امکان
سابق صدر زرداری اور سراج الحق میں ملاقات کا امکان

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق میں ملاقات کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آج سات روزہ دورہ پر لاہور پہنچ رہے ہیں جہاں منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر سے بھی اُن کی ملاقات متوقع ہے جس دوران دھرنوں اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ سراج الحق نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ملاقات کے بارے میں فی الحال کچھ بتانا قبل ازوقت ہے ۔

مزید : لاہور


loading...