ملا عمر نے افغان جنگ میں فتح کا دعوی کر دیا

ملا عمر نے افغان جنگ میں فتح کا دعوی کر دیا
ملا عمر نے افغان جنگ میں فتح کا دعوی کر دیا

  


کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان کے سربراہ ملاعمر نے افغان جنگ میں فتح کادعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ کی مددسے افغانستان میں امریکا سمیت اتحادیوں کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما ملامحمد عمرنے عیدکے موقع پرجاری اپنے پیغام کے ذریعے افغان جنگ میں فتح کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طالبان اپنی صفوں میں اتحادپیدا کریں اورجہادی مزاحمت جاری رکھیں،عام لوگوں کے ساتھ اچھاسلوک کرکے بہترتعلقات قائم کریں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...