پولیو کیسز کا 14 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 188 بچے پولیو کا شکار

پولیو کیسز کا 14 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 188 بچے پولیو کا شکار
پولیو کیسز کا 14 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 188 بچے پولیو کا شکار

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں پولیو وائرس انتہائی شدت اختیار کرگیا ہے اور رواں سال پولیو کیسز کا چودہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پولیو وائرس کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے جس کے بعد امسال پولیو کیسوں میں اضافے کا 14 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔گڈاپ ٹاﺅن میں 18 ماہ کے اویس میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، امسال سب سے پولیو کیسوں کی تصدیق قبائلی علاقوں میں کی گئی جہاں 130 بچے پولیو وائرس کا شکار ہوئے جبکہ خیبرپختوانخوا میں 33، سندھ میں18، پنجاب میں 2 اور بلوچستان میں 5 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

عالمی اداروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 2014 میں پاکستان میں سب سے زیادہ پولیو کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے، پاکستان میں رواں سال پولیو کے کیسوں میں مسلسل اضافے پر ملک بھر کے 50 سے زائد علما کرام نے بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلانے کے حوالے سے فتوی بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیو ویکسین میں کوئی مضر صحت اجزا شامل نہیں ہیں اور پولیو ویکسین کا استعمال جائز ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...