کم عمر جانور بیچنے والے دھوکے باز بیوپاری دھرلیے گئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں جعلی دانت لگا کرکھیرے جانور بیچنے والے چار دھوکہ باز بیوپاریوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے جبکہ پچاس مویشی بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی میں دھوکہ باز بیوپاری متحرک ہوگئے ہیں اور مویشیوں کے دانتوں میں دو نمبری کی جارہی ہے۔ کھیرے جانوروں کو نقلی دانت لگا کر فروخت کیا جارہا ہے۔ہوشیار گاہکوں نے کھوٹ کا پتہ لگا کر منڈی انتظامیہ کو شکایت کردی جس پر چار افراد دھرلیے گئے۔ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی رانا عمران کے مطابق چاروں افراد رحیم یارخان سے 100 جانور لائے تھے جس میں سے 50 قبضے میں لے لیے گئے ہیں ۔چاروں ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔