تین بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

تین بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
تین بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

  

کندھ کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )کندھ کوٹ میں تین بچیاں سڑک پار کرتے ہوئے پاﺅں پھسل جانے کی وجہ سے تالاب میں ڈوب گئیں ، بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق گوٹ نبی بخش گولومیں ایک ہی خاندان کی تین بچیاں سڑک پار کرتے ہوئے پاﺅں پھسلنے سے تالاب میں ڈوب گئیں۔ ڈوبنے والی بچوں میں 7 سالہ رابعہ،5 سالہ صغرا،4 سالہ رادل شامل ہیں۔ مقامی افراد نے تینوں کی لاشیں نکال کر سول ہسپتال منتقل کردی ہیں ۔

مزید : کشمور