ہائیکورٹ نے لگژری ٹیکس کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے لگژی ٹیکس کے خلاف امتناعی حکم جاری کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز اور چیف سیکریٹری کو 14اکتوبر کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لگژری ٹیکس کیس کی سماعت جسٹس محمود مرزا نے کی۔سماعت کے دوران درخواست گزاروں نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کی وصولی کے کوئی رولز نہیں بنائے گئے تھے۔ عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت کے بعد لگژری ٹیکس کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اور محکمہ ایکسائز اور چیف سیکریٹری کو 14اکتوبر کو طلب کر لیا ہے ۔