نامعلوم افراد کی 2 طالبات کے ساتھ زیادتی، ایک جاں بحق
اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک )اوکاڑہ میں اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی ایک طالبہ جاں بحق جبکہ دوسری کی حالت تشویشناک ہے ، پولیس نے زیادتی کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے ڈیپالپور سے 2 طالبات کو رات گئے اغوا کیا گیا جنہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انجکشن لگائے گئے جس کے نتیجے میں ایک طالبہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دوسری بے ہوش ہوگئی۔
پولیس کے مطابق نشہ آور انجیکشن لگانے سے ایک طالبہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی تاہم دوسری ہسپتال میں زیرعلاج ہے جس کی حالت تاحال تشویش ناک ہے ۔پولیس نے طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے ٹیموں نے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔