وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے برطانوی ہائی کشمنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے صوبائی دارلحکومت میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات موجود ہیں، برطانیہ پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے، تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں برطانیہ کا کردار اور تعاون لائق تحسین ہے۔

دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، برطانیہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

مزید : لاہور