مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کے بھائی اوپن یونیورسٹی کے وی سی مقرر

مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کے بھائی اوپن یونیورسٹی کے وی سی مقرر
مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کے بھائی اوپن یونیورسٹی کے وی سی مقرر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کی حکمران جماعت کو اس کے اقرباپروری پر مبنی انداز حکمرانی کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم اس کے باوجود وزیراعظم نے قومی امور پر اپنے مشیر کے چھوٹے بھائی کوعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سربراہ بنادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کے مشور ے پر عرفان صدیقی کے چھوٹے بھائی پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا،اس کے علاوہ صدر نے پروفیسر جاوید اشرف کو قائداعظم یونیورسٹی کا وائس چانسلر اور پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کو بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا ریکٹر مقرر کر دیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی کا انتخاب خالصتاً قابلیت کی بنیاد پر ہوا ہے، وہ ایک قابل شخصیت ہیں، ان کا انتخاب میرٹ پر ہوا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے نو افراد کی ایک فہرست میں سے ان تین ماہر تعلیم کا انتخاب کیا تھا، یہ فہرست انہیں وزیر تعلیم محمد بلیغ الرحمان کی سربراہی میں قائم ایک کمیٹی کی جانب سے ارسال کی گئی تھی۔

مزید : اسلام آباد