سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، جے آئی ٹی کا معاملہ ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، جے آئی ٹی کا معاملہ ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار
سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، جے آئی ٹی کا معاملہ ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مقدمے کے اندراج کے بعد تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) کا معاملہ ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہوگیاہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ آئی جی خیبرپختونخواہ ناصر خان درانی نے جے آئی ٹی کا سربراہ بننے سے انکارکردیا جس کے بعد نئے نام پر اتفاق کیلئے مزید وقت درکار ہے ۔ ذرائع نے کہاکہ حکومت کی طرف سے آئی جی آزاد کشمیر ملک خدابخش کوٹیم کا سربراہ بنانے کی پیشکش کی گئی ہے تاہم عوامی تحریک کی طرف سے بدستور ناصر دارنی کو ٹیم کا سربراہ بنانے پر اصرار کیاجارہاہے ۔

مزید :

لاہور -