پی آئی اے کا عید الاضحی پر دس اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

پی آئی اے کا عید الاضحی پر دس اضافی پروازیں چلانے کا اعلان
پی آئی اے کا عید الاضحی پر دس اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے نے بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے دس اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے دمام، جدہ، مسقط، دوہا، کویت، ابوظہبی اور ریاض سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے دس اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے تاکہ پاکستانیوں کو عید کے موقع پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،قومی ایئر لائن اس کے ساتھ ساتھ سولہ شیڈول پروازوں پر بھی بڑے طیارے چلائے گی۔

مزید : لاہور