سیلاب سے متاثرہ مکانات کی بوگس لسٹ بنا کر مالی امداد دیدی گئی

سیلاب سے متاثرہ مکانات کی بوگس لسٹ بنا کر مالی امداد دیدی گئی
 سیلاب سے متاثرہ مکانات کی بوگس لسٹ بنا کر مالی امداد دیدی گئی

  

 مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک)مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے موضع بیٹ ملانوالی میں سیلاب کی زد میں گرنے والے مکانات کی انتظامیہ کی طرف سے بوگس لِسٹ تیار کر کے 25 ہزار روپے کی مالی امداد جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ سیلاب نے ملک کے بیشتر حصوں میں تباہی و بربادی پھیلائی۔ تحصیل علی پور کے موضع بیٹ ملانوالی میں سیلاب سے متاثرہ مکانوں کی فہرست میں 54 گھروں کو شامل کر کے 25 ہزار روپے کی مالی امداد دی گئی جبکہ حقیقت میں صرف 5 مکانات لسٹ میں ایسے شامل کیے گئے جن کو سیلابی پانی نے تباہ کیا ہے اور باقی 49 مکانات کی لسٹ بوگس ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے 25 ہزار روپے امداد لینے والے محمد افضل نے بتایا ایک مکان کے کئی مالک ظاہر کر کے لسٹ میں شامل کئے گئے۔ انتظامیہ کی طرف سے ایسی بستیوں کے لوگوں کے نام شامل کیے گئے جن تک سیلابی پانی ہی نہیں پہنچا جس پر بیٹ ملانوالی کے سیلاب متاثرین سراپا احتجاج ہیں۔

مزید : مظفرگڑھ