حکمران اللہ سے ڈریں، عوام کاخیال رکھیں، داعش انسانیت دشمن قرار، ہرمسلمان پریشانی میں صبر سے کام لے : خطبہ حج

حکمران اللہ سے ڈریں، عوام کاخیال رکھیں، داعش انسانیت دشمن قرار، ہرمسلمان ...
حکمران اللہ سے ڈریں، عوام کاخیال رکھیں، داعش انسانیت دشمن قرار، ہرمسلمان پریشانی میں صبر سے کام لے : خطبہ حج

  

مکہ ،ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی مفتی اعظم نے کہاہے کہ حکمران اللہ سے ڈریں اور عوام کاخیال رکھیں ، عوام اپنے سربراہ کا حکم مانیں اور میڈیا بھی اپنی اصلاح کرتے ہوئے ایسی کوئی چیز نہ دکھائے جس سے عوام میں انتشار پھیلے ، اُنہوں نے کہاکہ مسلم دنیا میں چلنے والی بعض تحریکیں انسانیت دشمن ہیں اور دین سے دوری کے باعث وہ خون کی لہریں دیکھ رہے ہیں ، ہرمسلمان پریشانی میں صبر سے کام لے اور نماز اداکرے ۔

خطبہ حج میں سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ نے کہاکہ نماز نمازانسان کو اللہ کے قریب قرتی ہے ، ہرمسلمان پریشانی میں صبر سے کام لے اور نمازاداکرے ، اسلامی تعلیمات بھائی چارے کا سبق دیتی ہے ، رسول کریم اور صحابہ نے اپنا سب کچھ اللہ کے راستے پر قربان کردیا، سچامسلمان وہ ہے جو اپنی خواہشات اللہ کے حکم کے تابع کرتاہے۔

اُنہوںنے کہاکہ مسلمان اپنے سربراہ کا حکم مانیں اور صفوں میں اتحاد برقراررکھیں ،اسلام میں حکمرانوں کی اطاعات کا بھی حکم دیا گیا ہے، حکمران بھی اپنے عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیں ،حکمران اپنی ذمے داریاں ادا کریں اور نہ بھولیں کہ وہ اللہ کےسامنے جوابدہ ہیں، امت مسلمہ میں انتشا ر پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ،حکمرانوں کو نصیحت کروں گاکہ وہ آپس میں بھی تعاون کریں۔ اُنہوں نے داعش کو انسانیت دشمن قراردیتے ہوئے کہاکہ رسولﷺ نے فرمایاکہ ظلم سے گریز کرو، کیونکہ یہ پستیوں میں گرادیتاہے ، تقویٰ ہی انسان کو انسان پر مکرم بناتاہے ، اسلام میں کسی کو قتل کرنا سب سے بڑا فتنہ اور حرام ہے ۔ معاشرے میں فتنہ وفساد پھیلانے والے خوارج ہیں ، بے گناہ لوگوں کو قتل کرنیوالا دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتاہے ۔

اُن کاکہناتھا کہ مسلمانوں اپنے نفس پر قابو رکھنا چاہیے، اللہ تعالی نے قرآن کریم میں اپنی وحدانیت کا واضح طور پر ذکر کیا ہے،اللہ نے حکم دیاہے کہ دین پراخلاص کےساتھ عمل کیاجائے لیکن آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا میں بہت سے مسائل ہیں جس کی ایک واحد واجہ یہ ہے کہ ہم نے اسلامی تعلیمات کا ذکر کرنا ختم کیا ہوا ہے۔خطبہِ حج کے دوران مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ شیطان انسان کو گمراہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے، نشہ عقل کو تباہ کرتاہے اور پھر انسان وحیوان میں فرق نہیں رہتا۔

مفتی شیخ کا کہنا تھا کہ عالمِ اسلام کا میڈیا اپنی ذمہ داری ادا کرے،مسلم میڈیا کی ذمے داری یہ بھی ہے کہ وہ سچائی اور حق کا علم بلند رکھیں۔اُن کاکہناتھاکہ سب سے زیادہ افضل دن یوم عرفہ کا ہے ،اس دن دعائیں قبول ہوتی ہیں اورخاص کرجمعے کے دن تو یہ مزیدافضل ہے ،اللہ سب پر رحم کرے اورحجاج کا حج قبول فرمائے ۔

مزید : قومی /Headlines