طاہر القادری منہ پر مائیک لگنے سے زخمی ہو گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری وفاقی دارلحکومت میں دھرنے کے شرکاءکو جمعة المبارک کا خطبہ دیتے ہوئے منہ پر مائیک لگنے سے زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے دھرنے میں جمعہ کے خطبہ کے اختتام پر ڈاکٹر طاہر القادری دھرنے کے شرکا سے بات کرنے کیلئے کھڑے ہوئے اور جونہی مائیک کو ہاتھ میں لیا تو اچانک منہ پر مائیک لگنے سے زخمی ہو گئے۔ مائیک لگنے سے طاہر القادری کے ہونٹوں پر زخم آیا ہے۔ذرائع کے مطابق طاہر القادری کو ان کے کنٹینر میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔