عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے تنازعات کی حل کی ضرورت ہے :وزیراعظم نواز شریف

عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے تنازعات کی حل کی ضرورت ہے :وزیراعظم نواز شریف
عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے تنازعات کی حل کی ضرورت ہے :وزیراعظم نواز شریف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے تنازعات کے حل کی ضرورت ہے ،متبادل نظام میں اصلاحات سے عدالتی کارروائیوں پر اخراجات بھی کم ہوں گے ۔ وہ تنازعات کے متبادل حل کے نظام سے متعلق اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ متبادل نظام موجودہ عدالتی نظام کے لیے تقویت کا باعث ہوسکتاہے ، عدالتوں پر کیسوں کا بوجھ بھی کم ہوگا اور اس کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔

مزید : اسلام آباد