ماہ اگست: مہنگائی کی شرح وفاقی دارلحکومت میں سب سے زیادہ رہی

ماہ اگست: مہنگائی کی شرح وفاقی دارلحکومت میں سب سے زیادہ رہی
ماہ اگست: مہنگائی کی شرح وفاقی دارلحکومت میں سب سے زیادہ رہی

  


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد کے شہریوں کو سیاسی دھرنوں اور احتجاج کی بڑی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے،اگست میں مہنگائی کی شرح دارالحکومت میں سب سے زیادہ رہی۔اسلام آباد میں اگست سے شروع ہونے والے دھرنوں اور احتجاج کے باعث رسد کا نظام متاثر ہونے سے اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں جہاں مہنگائی کی اوسط شرح اگست 2014 میں7 فیصد تھی وہاں صرف اسلام آباد میں یہ 14 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔شہر اقتدار کے باسیوںکو تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کے دھر نے کے باعث کھانے پینے کی اشیاءکے علاوہ دیگر اخراجات میں بھی مہنگائی کا عذاب بھگتنا پڑا۔

مزید : بزنس


loading...