پاکستانی باشندوں کیلئے خلیجی ممالک کا ویزا حاصل کرنے کیلئے آن لائن درخواست دینے کی سہولت

پاکستانی باشندوں کیلئے خلیجی ممالک کا ویزا حاصل کرنے کیلئے آن لائن درخواست ...
پاکستانی باشندوں کیلئے خلیجی ممالک کا ویزا حاصل کرنے کیلئے آن لائن درخواست دینے کی سہولت

  


اسلام آباد، منامہ (نیوز ڈیسک) بحرین کا سفر اب پاکستانی اور بھارتی باشندوں کے لئے آسان ہو گیا ہے کیونکہ یکم اکتوبر سے اس ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کر دی گئی ہے، ہر دو ممالک کے پاسپورٹ ہولڈرز اب خلیجی ممالک کا دورہ کرنے کے لئے آن لائن ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ بحرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کا نام ان36اقوام کی فہرست میں شامل ہے جو خلیجی ممالک کا ویزا حاصل کرنے کی اہل ہیں جس سے خلیجی ممالک کا ویزا حاصل کرنے والے ممالک کی تعداد102ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ اب بحرین کے سفر سے پہلے آپ ای ویزا کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ آن لائن سہولت ویزا کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے لئے فراہم کی گئی ہے۔

مزید : قومی


loading...