دہری شہریت کیس، رحمان ملک کی بریت کے خلاف اپیل دائر

دہری شہریت کیس، رحمان ملک کی بریت کے خلاف اپیل دائر
دہری شہریت کیس، رحمان ملک کی بریت کے خلاف اپیل دائر

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیشن کورٹ کی جانب سے دوہری شہریت کیس میں سینیٹر رحمان ملک کو بری کئے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اس کیس کا سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں جائزہ لیا جائے اور سماعت کر کے سیشن کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ میں اس درخواست کی سماعت 14اکتوبر کو ہو گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...