بھارتی فورسز کی بیدوری سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ
باغ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ اور بھاری توپ خانے سے گولہ بھاری کی ہے ، جس کے بعد پاک افواج نے بھر پور جوابی کاروائی کی جس پر بھارتی بندوقوں نے چپ سادھ لی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ سرحدی خلاف ورزی کا یہ واقعہ بیدوری سیکٹر میں پیش آیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل رواں ہفتے کے دوران ہی بھارتی افراج نے بجوت سیکٹر اور باغ کے علاقوں میں بھی سرحدی خلاف ورزی میں آبادیوں کو نشانہ بنا یا تھا۔